ملتان (نمائندہ جنگ، صباح نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ سوشل میڈیاکی وجہ سےآج دنیا بھر جھوٹی خبریں مسئلہ بن گئی ہے، ایڈیٹنگ کے ذریعے مطلب کے جملے جوڑے جاتےہیں، سر کسی کا اور جسم کسی کا ایسی تصاویر وائرل کی جاتی ہیں،یہ دورتحقیق کا ہے، صحافت کی کوالٹی بہتربنانےکیلئےہمیں نوجوان صحافیوں کیلئے مواقع پیداکرناہونگے،نوجوان صحافیوں کی تربیت کی ضرورت ہے۔ ملتان پریس کلب میں الیکٹرانک کیمرہ مین ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر کی اسمبلیوں کی کارروائی لائیو نشر کی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں ابھی ایسا نہیں کیا جارہا۔ پارلیمانی سیکرٹری وزارت اطلاعات ندیم قریشی، صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اخترانصاری، ملتان پریس کلب کے صدرشکیل انجم، میاں غفار، سجاد بخاری، عمران چوہدری، ممتاز نیازی، خالد چوہدری، مسیح اللہ جامپوری، ندیم شاہ، طارق انصاری، منورقریشی، چوہدری الیاس، شیخ طاہر، اظہر حیدری، مہتاب حیدر، طارق چوہدری، عادل نظامی، عمران گردیزی، غزل غازی، ایازعلی شیخ سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔