وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب کے بعد وزیر اعظم کی ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ کوئٹہ کے موقع پر نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں وزرا، حکام، طلباء و طالبات سمیت دیگر شعبوں کے افراد کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
تقریب کے بعد وزیر اعظم کوئٹہ سے ہی ایران کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔