سکھر (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے احکامات پر شب برات کے موقع پرآٹھوں اضلاع میں سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے، سکھر و لاڑکانہ رینج کے تمام اضلاع میں پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا، پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا، مساجد ، امام بارگاہوں ،قبرستانوں اور ایسے مقامات جہاں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔