اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ جس طرح عمران خان نے فیصلہ کیا اور جس طرح اس سے آگاہ کیا اس سے اسد عمر کو ذاتی طور پر دکھ ہوا ہے۔پوسٹر بوائے اسد عمر جس نے پی ٹی آئی کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینا تھا اگر اس کے بارے میں آٹھ ماہ بعد کہیں کہ وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو گیا تو یہ عمران خان کے لئے بہت بڑا سیٹ بیک ہے اور یہ ان معاشی پالیسیوں کی ناکامی ہے جن کی براہ راست ذمہ داری عمرا ن خان پر ہے۔