اسلام آباد/کراچی (خبرایجنسی ) اسد عمر کا استعفیٰ منظور،عہدے سے فراغت کے بعد کراچی پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفی بھی منظور کر لیا اور وہ گزشتہ رات اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔کراچی روانگی سے قبل اسد عمر کا پی ٹی آئی اسلام آباد کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد سے تعلق نہیں توڑ رہا۔