• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا اندیشہ ہےاحتیاط برتی جائے،برطانیہ کی اپنے شہریوں کو ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے کے حوالے سے خبردار کر دیاہے ۔ برطانیہ کے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں دہشتگردانہ حملوں کی دھمکیاں ہیں۔ جبکہ ممکنہ دہشتگرد حملے کے ساتھ ساتھ اغوا اور مذہبی بنیاد پر قتل و غارت کا بھی اندیشہ ہے۔فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس نے خدشہ ظاہر کیا کہ غیر ملکی کو نشانہ بنائے جانے کے زیادہ امکانات ہیں۔شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مارکیٹس ، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں لہٰذا ایسی جگہوں پر جانے سے احتیاط برتی جائے۔
تازہ ترین