• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی: سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی میں 2 افراد گرفتار

ڈیرہ بگٹی(نامہ نگار)سوئی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران خاوندبخش باخلانی بگٹی نامی شخص کو بلا لائسنس اسلحہ رکھنے پر بگٹی کالونی سے گرفتار کرلیا۔ملزم سے بلا لائسنس دو نالی بارہ بور بندوق اور کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف 13ای اے او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔جبکہ پیرکوہ لیویز نے ایک کاروائی کے دوران لوپ میں موٹرسائیکل چور ملزم عبداللہ بگٹی کو گرفتار کرکے اس سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا ہے۔لیویز حکام نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 381A/34PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تازہ ترین