وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایسٹرکے موقع پرسری لنکا میں ہونے والے 6 دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےایسٹر پر سری لنکا میں بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے دھماکوں کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرخارجہ نےایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دھماکوں پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت سری لنکا کے عوام اور حکومت کے ساتھ اس سانحے میں ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکوں کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں میں دھماکے ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے۔