• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 200سے تجاوز کرگئی، پولیس نے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ آٹھ دھماکوں میں 207 افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہیں۔

دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد میں 35 غیر ملکی بھی شامل ہیں،دھماکوں میں چار پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق آٹھ دھماکوں میں کم از کم 2 خودکش حملے تھے، جبکہ پولیس نے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

دھماکے گرجا گھروں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ہوئے، گرجا گھروں میں دھماکے اس وقت ہوئے جب وہاں ایسٹرکی تقریبات جاری تھیں۔

دارالحکومت کولمبو اور قریبی علاقوں میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کے بعد ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں کرفیو نافذکر دیا گیا۔

تازہ ترین