• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹیبل ٹینس ایونٹ کیلئے سبطین گروپ کو کلیئرنس جاری

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ملک میں متوازی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا تنازع حل کی جانب بڑھنے لگا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایس ایم سبطین کی سربراہی میں کام کرنے والی فیڈریشن کو طویل عرصے بعد این او سی جاری کردیا جس کے بعد منتخب مرد اور خواتین کھلاڑی عالمی ٹیبل ٹینس ایونٹ کے انفرادی مقابلے کے لئے بڈاپسٹ،ہنگری پہنچ گئے۔ قبل ازیں دو سے زائد بار سبطین فیڈریشن کے کھلاڑیوں کو عالمی اور ایشیائی مقابلے میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ پی ایس بی کے حکام کا جھکائو خواجہ حسن ودود کی فیڈریشن کی جانب تھا۔ دریں اثنا ہنگری روانگی میں تاخیر کے سبب دو مرد کھلاڑی اتوار کی صبح کے میچ میں حصہ نہیں لے سکے جس کے دوبارہ انعقاد کے لئے انہوں نے منتظمین سے درخواست کی ہے جس پر پیر کو فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین