• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم میں سینئر ترین،تجربہ نوجوانوں سے شیئر کروں گا،جنید خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر جنید خان کو حیران کن طور پر محمد عامر کی جگہ پاکستان کی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر کھیلتا ہوں جس کی وجہ سے مجھ پر دبائو بھی ہوتا ہے اور میں دباؤ میں زیادہ اچھا پرفارم کرتا ہوں۔ ٹیم کا سب سے سینیئر کھلاڑی ہوں، اپنا تجربہ نوجوان فاسٹ بولروں سے شیئرکروں گا۔ اتوار کو لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں انھوں نے کہا کہ محمد عامر کا ٹیم کے ساتھ رہنے کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا جو محنت کرے گا وہ ٹیم میں آجائے گا۔ ایسی کارکردگی دینے کی کوشش کروں گا جس کا فائدہ ٹیم کو ہو، مجھے اللہ پر پورا یقین ہے ، میں جس ایریا سے آیا ہوں وہاں پر کرکٹ ہوتی نہیں اس کے باوجود میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔ جنید خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بطور سینئر 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، ورلڈ کپ میںہر اچھے بیٹسمین کو آؤٹ کرنا ہدف ہے، عمران خان لیجنڈ ہیں، ان کی ٹپس کا بہت فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین