• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار فی الحال پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھائیں گے، ذرائع

اسلام آباد( طاہر خلیل)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان فی الحال پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھائیں گے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی کے مابین حالیہ رابطے ہوئے ہیں جس میں چودھری نثار علی خان نے بتایا ہے کہ وہ فی الحال پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھائیں گے۔ سابق وزیرداخلہ آئندہ چند روز میں طبی معائنے کےلئے لندن جائیں گے، چودھری نثار علی خان نے ان دنوں اپنے حلقے میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سےلاہور میں شروع ہورہا ہے، پنجاب اسمبلی کے ذرائع نےبتایا ہے کہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کو چودھری نثار علی خان کے حلف اٹھانے کی کوئی اطلاع نہیں۔ چودھری نثار علی خان سے گزشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنمائوں کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔
تازہ ترین