• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی صفائی میں مسیحی برادری کا کلیدی کردار ہے، سید ظفر علی شاہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں مسیحی برادری کا کلیدی کردار ہے برادری ڈبلیو ایس ایس پی کا ہراول دستہ ہے ۔ وہ ایسٹر کے موقع پر سینٹ جانز چرچ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین نے کیا تھا، یونین کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد نوید اعوان، چیئرمین بلال احمد، سیکرٹری صلاح الدین اور الیاس اینتھن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔
تازہ ترین