• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: انٹر کا ریاضی ٹو کا پرچہ بھی آؤٹ

کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت آج ہونے والا ریاضی کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا، پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات جاری ہیں تاہم امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ نہ تھم سکا، آج ہونے والا انٹر کا ریاضی ٹو کا پرچہ امتحانی مراکز پہنچنے سے پہلے نقل مافیا تک پہنچ گیا۔

پرچہ شروع ہونے سے چالیس منٹ پہلے سوشل میڈیاپر موجود تھا جبکہ اس کے ساتھ حل شدہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ جاری امتحانات میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے بیشتر امتحانی پرچے اب تک آؤٹ ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد امتحانی سینٹرز پر نقل کا رجحان بھی عام ہونے کی شکایات ہیں۔

اس سے قبل سندھ میں ہونے والے میٹرک کے پرچے بھی مسلسل آؤٹ ہوتے رہے اور امتحانات کے دوران نقل مافیا بھی سرگرم رہی۔

پرچے لیک ہونے اور ان کے دوران نقل روکنے میں کراچی کے انٹر بورڈ کے ساتھ کراچی و سندھ کے دیگر شہروں کے میٹرک بورڈ ناکام رہے ہیں۔

تازہ ترین