لاہور( این این آئی) اپوزیشن نے مہنگائی اور موجودہ بلدیاتی اداروںکو ختم کر کے نیا نظام لانے کیخلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔(ن) لیگ کے اراکین ’’گو عمران گو ‘‘، ’’رو عمران رو‘‘مہنگائی ہائے ہائے کے نعرے لگاتے رہے ۔ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط اور ناکام پالیسیوں سے ملک جام ہو گیا ہے ۔