• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کو وقت ملنا چاہئے، شاہ محمود

ٹوکیو (عرفان صدیقی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کو وقت ملنا چاہئے ، 10سال کے مسائل کی ذمہ داری 8ماہ کی حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی ۔ گزشتہ روز ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے تاہم حکومت کو وقت ملنا چاہیے تاکہ ملک کو بحران سے نکال سکے، صرف 8؍ ماہ کی حکومت کو پچھلے دس سال کے مسائل حل نہ کرنے کی ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی۔
تازہ ترین