• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئےکرائس مینجمنٹ سیل قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور موسم گرما میں صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ”کرائس مینجمنٹ سیل“ قائم کردیا ہے، موسم گرما بالخصوص رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی،سیل چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیرنگرانی کام کرے گا، سیل 24گھنٹے کام کرے گا،دریں اثنا میپکو کے ملتان‘ خانیوال‘ بہاول نگر‘ ڈیرہ غازی خان سرکلوں میں درجنوں فیڈرز سے تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی، ملک کی سب سے بڑی تقسیم کار کمپنی طوفان بادوباراں گزرنے کے 8روز بعد بھی بجلی کی فراہمی کے نظام کو بحال نہیں کرسکی ہے، میپکوترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے میں بریک ڈائون یا بجلی بندش کی شکایت ہے تو صارف اپنے بلوں پر درج متعلقہ میپکو دفتر کے رابطہ نمبرز، میپکو کے ٹال فری نمبر 0800-63726 پر شکایت درج کرواسکتاہے ۔
تازہ ترین