• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفریحی مقامات آباد کرکے ہسپتالوں میں رش کم کرنا چاہتے ہیں، راشد حفیظ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ تمام بڑے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے پانچ سالہ پروگرام کے تحت عوام کو سیر و تفریح کی بہترین سہولیات بہم پہنچانے پر کام ہو رہا ہے ۔ عوام کے اندر صفائی کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پارکوں کی حالت بہتر بنانے ، پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر ، کوڑا کرکٹ کے لئے ڈمپنگ پوائنٹس اور اس پروگرام کی کامیابی کیلئے رضا کار فورس کی تیاری ہماری حکومت کا ٹارگٹ ہے تاکہ پارکوں اور تفریحی مقامات کو آباد کرکے ہسپتالوں میں رش کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پبلک پارک مری روڈ راولپنڈی میں گزشتہ شب ’’راولپنڈی فیسٹیول ‘‘ کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چئیرمین آر ڈی اے عارف عباسی ، چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود ، ایم پی اے واثق قیوم نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین