• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منرل واٹر سپلائی کرنیوالی 3فیکٹریاں سر بمہر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک سے قبل شہریوں کو مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ۔ منرل واٹر سپلائی کرنیوالی 34 فیکٹریوں سے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے جبکہ 3 فیکٹریاں سر بمہر کر دی گئیں، مضر صحت دودھ اور اشیائے خورد و نوش کی فروخت پر 3آئوٹ لیٹس کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ 3آئوٹ لیٹس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 820 لٹر دودھ ضائع کر دیا گیا ۔ چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے رورل زون کے علاقے غوری ٹائون میں کارروائی کی۔
تازہ ترین