• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات، واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں کمسن بچے اور خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ کلفٹن دو دریا اور ایف بی ایریا میں مکان کی چھت سے گر کر خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے ، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں ۔لسبیلہ کے علاقے سٹی ٹاور پر کرنٹ لگنے سے ایک بچہ علی شیر جاں بحق ہوگیا ۔نارتھ ناظم آباد جھلس کر نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ۔
تازہ ترین