• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشت گرد حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد 321ہو گئی ہے۔

ایک گرجا گھر میں داخل ہونے والے مبینہ خود کش حملہ آور کی ویڈیو جاری ہوگئی، خودکش بمباروں میں سری لنکا کے دولت مند گھرانے کے دو مسلمان بھائی بھی شامل ہیں۔

واقعے میں 500 سے زائد زخمی ہیں جبکہ پولیس نے اب تک 40 افراد گرفتار کر لیے ہیں۔

نائب وزیر دفاع کہتے ہیں سری لنکا میں حملہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کی جوابی کارروائی کے طور پر کیا گیا۔

سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث ہے، صدر متھری پالا سری سینا نے تحقیقات میں غیرملکی مدد لینے کا اعلان کردیا۔

حکومت کے ترجمان راجیتھا سینارتنے کے مطابق ان حملوں کے متعلق بین الاقوامی تعاون اور دوسرے رابطوں کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیسے خودکش بمبار تیار کیے گئے اور اس طرح کے بم یہاں کیسے بنائے گئے۔

سری لنکا میں 21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں میں 7 خودکش بمبارملوث تھے، پیر کی رات سے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

تازہ ترین