• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزارت صحت نیب ریڈار پر، دواؤں کی قیمتوں میں اضافے، متعلقہ محکموں میں کرپشن کی تحقیقات ہوگی، چیئرمین نیب، ادویات کمپنیوں سے اضافی منافع واپس لیا جائیگا،کابینہ

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزارت صحت نیب کے ریڈار پر ‘دواؤں کی قیمت میں اضافے اورمتعلقہ محکموں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات ہوگی ‘ قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے متعلقہ افسران کے خلاف ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریباً 100 سے 300 فیصد اضافہ اور مبینہ کرپشن کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے ادویات عام آدمی کی خرید سے نہ صرف دور ہو گئیں بلکہ مارکیٹ میں بھی ادویات کی دستیابی ناپید ہو گئی تھی۔

تازہ ترین