• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم تنخواہ لیتے ہیں لیکن گھوسٹ ملازم بنے ہوئے ہیں‘بلاول

اسلام آباد(ایجنسیاں )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی سے تنخواہ لیتے ہیں لیکن گھوسٹ ملازم بنے ہوئے ہیں‘انہیں ہر اجلاس میں آ کر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ کل ہم نے نہیں حکومت نے احتجاج کیا حالانکہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا کام ہے‘ قومی اسمبلی میں انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں‘ اردو میں تقریر کروں تو ان کی چیخیں نکلتی ہیں‘ ایک اجلاس اتنا مہنگا ہے تو امید ہے قائد ایوان ہائوس میں موجود ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کابینہ میں متنازع لوگوں کو لیا ہوا ہے‘ کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے رکھنے والے وزراء کو فارغ کیا جائے‘ کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے والے وزرا ءکو ہٹانا ملکی مفاد میں ہے۔

تازہ ترین