لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک لبیک یارسول اللہ اور تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا تحریک صراط مستقیم نسلِ نو کو فہمِ دین کے نور سے آراستہ کرنا چاہتی ہے۔یہ تحریک قوم کو نظریات کی پختگی اور عبادات کی درستگی کا پیغام دے رہی ہے۔ انہوں نے تحریک صراط مستقیم کی تنظیمِ نو کے سلسلہ میں راولپنڈی ڈویژن علماء و مشائخ اور کارکنان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں تحریک صراطِ مستقیم راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے علامہ محمد شبیر احمد چشتی کو تحریک صراط مستقیم راولپنڈی ڈویژن کا امیر جبکہ علامہ محمد اشفاق صابری کو ناظم اعلیٰ نامزد کردیا۔مفتی محمدفیضان جلالی کو ضلع راولپنڈی کا امیر اور مفتی محمد مدثررضوی کو ناظم اعلیٰ نامزد کیا۔حضرت مولانا محمد رفیق رضوی کو ڈویژنل نائب امیر اور مفتی محمدشہباز نصر جلالی کو ڈویژنل نائب ناظم نامزد کیا۔محمد نعمان عطاری کو الغالبون راولپنڈی ڈویژن کا اور علی احمد کو اسلام آبادالغالبون کا صدر مقرر کیا۔