• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق نسواں قانون کو عوامی عدالت کی مدد سے اڑا دینگے، مولانا فضل الرحمٰن

لاہور(نمائندہ جنگ )جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ سال اپر یل میں جمعیت کی صد سالہ تقریب منانے کاا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل کو عوامی عدالت سے اڑا کر رکھ دیں گے‘حکمرانوں کو اکثر یت کی بنیاد پر من مانیاں کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘شریعت کے خلاف حکمرانوں کے ہر اقدام کا عوام کی طاقت سے راستہ روکا جا ئیگا ۔اتوارکویہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جماعت کی تنظیم سازی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ہر جگہ اصلاح کی ضرورت ہے اور آئندہ سال اپر یل میں جمعیت کی صد سالہ تقریب منائی جائیں گے جس میں صرف پاکستان نہیں دنیا بھر سے جے یوآئی کے وفود شر کت کیلئے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جے یوآئی نے ہمیشہ قومی امنگوں کے مطابق سیاست کی ہے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست بنانے کیلئے ہم ہر فورم پر جد وجہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونیوالا حقوق نسواں بل کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہم اسکے خلاف بھر پور احتجاج کر رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم حقوق نسواں بل کو عوامی عدالت سے اڑا کر رکھ دیں گے اورحکمرانوں کو اکثر یت کی بنیاد پر من مانیاں کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
تازہ ترین