• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے سربراہ کی چینی بحریہ کی تقریب میں شرکت


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کا دورہ کیا اور چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کی معزز شخصیات اور قومی دفاع کے وزیر وے فنگ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

نیول چیف نے چینی بحریہ کی 70 سالہ سال تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ انٹرنیشنل فلیٹ رِویو کا معائنہ بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چین کے قومی د فاع کے وزیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کثیر الملکی بحری مشق امن 19 میں چین کی شرکت پر چین کے قومی دفاع کے وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ’پاک چین‘ روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔

اس کے علاوہ نیول چیف اور چین کے قومی دفاع کے وزیر نے سی پیک کو خطے کےلیے گیم چینجر قرار دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔

تازہ ترین