• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین ایئرزون چارجزپرعدم اتفاق، کیب ایسوسی ایشن اورٹرانسپورٹ یونین نےـ’’گوسلوپروٹیسٹ‘‘کاآغازکردیا

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) کلین ائر زون چارجز برمنگھم سٹی کونسل اور بلیک کیپ ٹیکسی ڈرائیورز کا اتفاق نہ ہونے پر بلیک کیپ ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ یونین (RMT)نے سٹی سینٹر میں نو روزہ گوسلو پروٹیسٹ کا آغاز کر دیا۔ Go Slow Clean Air Zone Protestآر، ایم ، ٹی کے صدر راجہ امین جے پی، اور بلیک کیپ ٹیکسی ڈرائیوز کے ترجمان چوہدری عبدالغفور کھاڑک نے کہا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ راجہ امین جے پی نے کہا کہ سٹی کونسل نے صرف پانچ ہزار پونڈ آفر کئے ہیں کہ اپنی گاڑی اپ گریڈ کروائیں جبکہ نئی بلیک کیپساٹھ ہزار پونڈز کی آتی ہے تقریباً پندرہ سو بلیک کیپ ٹیکسی ڈرائیورز برمنگھم سٹی سنٹر کے اندر کام کرتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر آئندہ برس جنوری میں کلین ائر زون چارجز سے بلیک کیپ کو مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ پندرہ سو بلیک کیپ ڈرائیورز کا روز گار وابستہ ہے۔ حکومت مزید فنڈنگ دے تاکہ گاڑیاں تبدیل کی جاسکیں، مطالبات کیلئے آئندہ نو روز تک گوسلو کلین ائر زون پروٹیسٹ کیاجاتا رہےگا۔ یاد رہے کہ سٹی سینٹرکے معروف ترین علاقوں میں گزشتہ روز گوسلو پروٹیسٹ کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں تھیں، گزشتہ ماہ بھی بلیک کیپ اور کونسل کے درمیان مذاکرات کے بعد سٹی کونسل نے اپنا پروپوزل واپس لے لیا تھا، تاہم اس کے بعد سٹی کونسل اور بلیک کیپ ڈرائیورز ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ یونین RMT کے درمیان کوئی نیا معاہدہ نہ ہوسکا۔

تازہ ترین