• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی کمپنی کو5G ڈیٹا نیٹ ورک اکیوئپمنٹ کی فراہمی کاٹھیکہ

لندن( پی اے ) حکومت نے سینئر وزرا کی مخالفت اور سیکورٹی رسک قرار دئے جانے کے باجود چین کی ٹیلی کام کمپنی ہوائی کو 5G ڈیٹا نیٹ ورک اکیوئپمنٹ کی فراہمی کاٹھیکہ دے دیا ہے۔ڈیلی ٹیلی گراف نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ کمپنی بعض نان کور پرزے بنانے میں مدد دے گی۔ اخبار کے مطابق اس منصوبے پر دفاع اور خارجہ سیکریٹریوں نےتشویش کااظہار کیا ہے ، امریکہ چاہتاہے کہ اس کے اتحادی برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ’’فائیو آئیز‘‘ انٹیلی جنس گروپنگ میں رہیں اور ہوائی کوالگ کردیں۔ اخبار کے مطابق خفیہ اتحادی بعد میں گلاسگو میں ہونے والی سیکورٹی کانفرنس میںجن معاملات پر غور کریں گے ان میں سائبر خطرے کامسئلہ شامل ہے۔آسٹریلیا پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ہے۔آسٹریلیا نے ہوائی پر چین کی حکومت کے اثرورسوخ اورامریکہ اور دیگر مقامات پر ٹیلی کمیونی کیشن کیلئےاسے ایک خطرہ قرار دیاہے۔جبکہ ہوائی نے ہمیشہ کمپنی پر چینی حکومت کے کنٹرول کی تردید کی ہے۔کمپنی نے کسی طرح کی جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کی بھی تردید کی ہے۔کمپنی نے کہا ہے کہ اسے برطانوی حکومت کی جانب سے 5G پلانز کے اعلان کاانتظار ہے۔لیکن اسے خوشی ہے کہ برطانیہ ان کے کام کیلئے شواہد کی بنیاد پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔کمپنی نےکہاہے کہ ہم حکومت اورانڈسٹری کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین