• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کی آج وزیراعظم اور آرمی چیف سے اہم ملاقاتیں ہونگی

اسلام آباد (حنیف خالد) سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے بدھ کو اپنے وفد کے ہمراہ ایوان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو سعودی بادشاہ اور ولی عہد کے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔ بدھ کی دوپہر کو سینٹ کے قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ آج جمعرات کو قبل دوپہر ایوان وزیراعظم اپنے وفد کے ساتھ جائیں گے آج جمعرات کو سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے سپہ سالار چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
تازہ ترین