سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقابن عباسی قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہو گئے، جہاں ان سے پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی۔
نون لیگی رہنما کو ایل این جی کیس میں نیب نے آج طلب کیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی اب تک نیب کے 75 میں سے 22 سوالات کے جواب دے سکے ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ وزارت پیٹرولیم سے ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے باقی سوالوں کے جواب نہیں دیے جاسکے ہیں۔
نیب آفس راولپنڈی میں شاہد خاقان عباسی سے آج پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم سے ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ نے سارے سوالوں کے جواب دے دیے؟
شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ سوالوں کے جواب تو ایک ہی ذات دیتی ہے۔
صحافی نےپوچھا کہ نیب نے آپ کو دوبارہ تو نہیں بلایا؟
جس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ یہ جب بلائیں گے،میں آجاؤں گا۔