سندھ کے شہر لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو کے 13 بچوں میں ایچ آئی وی ٹیسٹ پازیٹو نکلے ہیں، رتو ڈیرو کے 16 بچوں کے خون کے نمونے ایچ آئی وی کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔
انچارج ایڈز کنٹرول پروگرام کہتے ہیں کہ یہ وائرس آلودہ خون کی منتقلی سے بچوں میں آ سکتا ہے۔
انچارج پیتھا لوجسٹ پی پی ایچ آئی PPHIجیکب آباد نے بتایا کہ 16 میں سے 13 بچوں میں ایڈز وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچوں کی عمر 4 ماہ سے 8 سال تک ہے۔
اس حوالے سے انچارج ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ہولا رام کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین کے بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاڑکانہ میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2400 سے زیادہ ہے ۔