• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کی طرف سے بھیجی گئی چاند گاڑی نے چاند کا وہ رخ دکھایا ہے جس کا پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا گیا ۔

چین کی یوٹو Yutu 2 گاڑی کی طرف سے بھیجی گئی تصاویر کی خاص بات چاند کا دوسرا رخ دکھانا ہے جس کا سامنا کبھی زمین سے نہیں ہوتااور نہ پہلے کبھی کوئی مشن وہاں تک پہنچا ۔

اس سے پہلے یوٹو روور نے ایک سو پندرہ میل چوڑے گڑھے کی تصاویر بھیجی تھیں ، اس مشن کے ذریعے چاند کے دونوں جانب کیمیائی فرق کا تجزیہ کیا جائے گا۔

ابتدائی اندازہ تھا کہ یہ گاڑی 78 دن تک کارآمد رہے گی مگر یہ اس کے بعد بھی مشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔

چین کا یہ مشن نظام شمسی کی ابتدا کے بارے میں جاننے میں بھی مدد گار ہوگا ، امید ہے کہ اس مشن سے حاصل معلومات کے نتائج ایک ماہ میں سامنے آئیں گے ۔

تازہ ترین