• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی پولیس اسٹیشن میں گرفتار ملزم کی مبینہ خودکشی

نیو کراچی پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں گرفتار ملزم پر اسرار طور پر گلے میں پھندا لگنے سے ہلاک ہوگیا، ملزم کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا دعوی ہے کہ ملزم محمد سلیم کی موت بدھ کی شام ہوئی ہے اور اس نے خودکشی کی ہے اور اس کے گلے پر پھندے کا نشان ہے۔

ملزم کو گلشن اقبال میں موٹرسائیکل لفٹنگ کرنے کے مقدمہ میں حراست میں لیاگیا، پولیس حکام کا ملزم کی ہلاکت سے متعلق انوکھا دعوی کیا ہے کہ ملزم سلیم نے لاک اپ سے متصل باتھ روم میں پھندا لگاکر خود کشی کی ہے۔

دوسری جانب ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی، جہاں مجسٹریٹ کی موجودگی ميں لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔

ایڈیشنل پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے ، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کرلی گئی ہے، ملزم سليم کے گلے پر رسی کا نشان موجود ہے۔

تازہ ترین