• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشوہ ہلاکت کیس،ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع،مفرور ڈاکٹر کی گرفتاری کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نشوہ ہلاکت کیس میں مقامی عدالت نے گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 28 اپریل تک توسیع کردی جبکہ مفرور ڈاکٹر عطیہ کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ میں غفلت و لاپرواہی کی دفعات کا اضافہ کردیا ۔ملزمان میں نرسنگ منیجر عاطف، ڈیوٹی ایڈمن افسر احمد اور شہزاد آغا معیز شامل ہیں, عدالت ثوبیہ کو گزشتہ سماعت پر عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج چکی ہے تفتیشی افسر نے تین ملزموں کامزید ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی تھی, عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا,عدالت نے حکم دیا کہ مقدمہ میں مفرور پانچ ملزوں کو بھی گرفتار کیا جائے،دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھاکہ پانچ مفرور ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ملزمان کی لوکیشن کا علم نہیں ہو رہا، لوکیٹرز سے لوکیشن کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں ،مدعی مقدمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ 302کی دفعہ کا اضافہ کیا جائے سات روز تک اپنی کسٹدی میں رکھا گیا،ان کا ارادہ نشوہ کو مارنا تھا،اینٹی ڈاٹ کیلشیم کلورائیڈ کا انجکشن لگانا تھا جو نہ لگایا جاسکا، ملزمان کے و کلا کا کہنا تھا کہ یہ قتل کا کیس نہیں،یہ کیس ہائی پروفائل بنایا جا رہا ہے، عدالت نے نشوہ کو لگائے گئے انجکشن کی پرچی طلب کرلی،دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ دارالصحت اسپتال کے عملہ کی کوالیفیکشن کا بھی پتہ لگایا جائے،اس بات کا علم لگایا جائے کہ اسپتال میں پچوں کا آئی سی یو ہے یا نہیں۔
تازہ ترین