• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشوہ کا واقعہ افسوسناک،اسپتا ل سیل کرنا مسئلے کا حل نہیں،متحدہ

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے تر جمان نے کہا ہے کہ نشوہ کا واقعہ افسوسناک ہے تاہم درالصحت اسپتا ل سیل کرنا مسئلے کا حل نہیں، درالصحت اسپتا ل کاانتظام بہتر اور تربیت یافتہ عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے تاکہ معصوم نشوہ جیسے انتہائی افسوسناک واقعات نہ ہو سکیں،عصمت جونیجو جیسی معصوم بچی کی عصمت دری بھی ایک لرزہ خیز واقعہ ہے جو قابلِ مذمت ہونے کے ساتھ ساتھ گھناؤنا بھی ہے،عصمت جونیجو کیس ایک سرکاری ہسپتال میں ہوا لیکن ابھی تک سندھ حکومت نے کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا،سرکاری ونجی اسپتالوں میں جانچ پڑتال اور علاج کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے،ہیلتھ کیئر کمیشن کو ایک موثر اور سیاسی اثر و رسوخ سے پاک ادارہ بنانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین