• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، پولیو ورکرز پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، ساتھی زخمی، ورثا کاشدید احتجاج

چمن /کوئٹہ(نامہ نگار/خ ن) چمن کے علاقے سلطان زئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں خاتون پولیو ورکر جاں بحق اور اس کی ساتھی زخمی ہو گئی ۔ ورثاء کا شدید احتجاج ہوا،واقعے کے بعد علاقے میں پولیو مہم معطل کر دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق پولیو ٹیم پر حملہ پاک افغان سرحدی علاقے سلطان زئی میں ہوا جہاں موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے خواتین ورکروں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے 35 سالہ نسرین موقع پر جاں بحق جبکہ 24 سالہ راشدہ شدید زخمی ہو گئی۔ پولیو ورکر کی لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی خاتون کو مزید علاج کےلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ لیویز نے سلطان زئی کی ناکہ بندی کرکے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے جبکہ حکام نے سلطان زئی ائیریا میں پولیو مہم عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

تازہ ترین