• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی متحدہ سے ڈرتا تھا، بقیہ سندھ پی پی سے ڈرتا ہے،علی زیدی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر بحری اُمور علی زیدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بے بنیاد باتیں کر کے وزیراعظم کے دورہ ایران کو سبوتاژ کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں زیادہ سیٹیں لیں اس میں ہماری کوتاہی ہے دوسری وجہ یہ ہے کہ جس طرح کراچی بانی متحدہ سے ڈرتا تھا اُسی طرح لوگ سندھ میں آصف زرداری سے ڈرتے ہیں۔ وہ جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر حامد میر سے گفتگو کر رہےتھے۔مسلم لیگ ن کے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں لکھا ہے کہ ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے وہ اپنا علاج کرائے نوازشریف جس ڈاکٹر سے مطمئن ہوتے ہیں اُن سے علاج کرانا ضروری ہے کیوں کہ اُن کی زندگی کا معاملہ سب سے پہلے ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماء ناصر شاہ نے کہا کہ کوتاہی کے مرتکب اسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے چار گرفتاریاں بھی ہوئیں، ملوث لوگوں کو عبرتناک سزائیں ملیں گی، نہروں کے آخری سرے پر پانی پہنچانے کا ٹاسک ملا ہے بدین سرفہرست ہے پوری کوشش ہوگی کہ وہاں پانی پہنچے، ناصر شاہ نے مزید کہا کہ گرفتاری آصف زرداری کے لئے نئی نہیں ہیں اگر ہوبھی جاتے ہیں تو سرخرو ہو کر باہر آئیں گے ۔

تازہ ترین