سکھر(بیورو رپورٹ)آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی محمد ہارون میمن نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں سید محمود علی کو الیکشن کمشنر نامزد کیا گیا ہے اور ان کے ساتھ محمد یعقوب اجمیری اور محمدزاہد یامین کو معاون مقرر کیا ہے جوکہ الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابی عمل کا شیڈول جاری کیا جائے گا، آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جنرل باڈی کا اجلاس پیر کے روز حاجی محمد ہارون میمن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں سکھر کی تمام تاجر برادری کے عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔