اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی فنڈنگ سے بنی گالا اور علیمہ باجی کے محل بنے، پی ٹی آئی آج تک پارٹی فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکی،جھوٹ بول کر جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو فائدہ پہنچایا گیا، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے وہاں آنا پسند نہیں کرتے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں 23؍ سال لگے، 23؍ سال عوام نے آپ کا ڈھونگ دیکھا، تحریک انصاف کے پرانے لوگ بھی آج خون کے آنسو رو رہے ہوں گے۔