ٹوکیو(عرفان صدیقی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ جاپان انتہائی کامیاب قرار دیا جارہا ہے اس دورے میں جاپان کے جاپان کے وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے تھیں تاہم اچانک جاپان کے نائب وزیر اعظم تارو آنسو جو وزیر خزانہ کے ساتھ ساتھ سابقہ وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں نے غیر متوقع طور پر شاہ محمود قریشی نے نہ صرف ملاقات کی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات کے فروغ کے امکانات پر بھی گفتگو کی ،جاپانی خارجہ تعلقات میں اس طرح کی ملاقاتیں صرف قریبی اور دوست ممالک کے حکام کے ساتھ یہ پیغام دینے کے لیے کی جاتی ہیں کہ جاپان پاکستان کو اپنا قریبی دوست سمجھتا ہے اور اس سے قریبی تعلقات کا خواہاں ہے جس کے بعد ان کے دورے کے آخری روز جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں عالمی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ۔