• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی مالکان تحفظات دور، انصاف فراہم کرینگے،ڈی جی ایکسائز

پشاور(نامہ نگار) صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سید فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس سے متعلق کارخانو ما رکیٹ اور یونیورسٹی روڈ پشاور کے پراپرٹی مالکان کے تحفظات قانون کے مطابق دور کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز یونیورسٹی روڈ پلازہ ا ور کارخانو مارکیٹ پراپرٹی مالکان کے نمائندہ وفد سے پراپرٹی ٹیکس بارے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے وفد کو یقین دلایا ہے کہ ان کی پراپرٹی کی قانون کے مطابق دوبارہ اسسمنٹ کرکے ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اورانہیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ملاقات میں وفد اور مالکان نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور زیادہ ٹیکس اسسمنٹ کے حوالے سے ان کے اعتراضات کے بارے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پرڈائریکٹرجنرل ایکسائز نے وفد کو ان کے تمام تحفظات اور اعتراضات قانون کے مطابق دورکرنے کی یقین دہانی کرائی اور انہیں پانچ دن کے اندر اپنے تحفظات اور اعتراضات تحریری طورپر پیش کرنے کی ہدایت کی، درخواستوں کے مطابق جن پراپریٹیز پر اعتراض ہوگا۔ان پراپرٹی ٹیکس یونٹس کی دوبارہ قانون کے مطابق اسسمنٹ کی جائیگی اور مالکان کو قانون کے مطابق کمپینسیٹ کیا جائے گانمائندہ وفد نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کو تمام ٹیکس واجبات جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین