• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا بلدیاتی نظام، بڑے شہروںمیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہونگی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنےرپورٹرسے)پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019کے ذریعے2001سے قبل والے بلدیاتی نظام سےملتا جلتا نظام بحال کیا جارہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق لاہور،راولپنڈی،ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد،گوجرانوالہ اور بہاولپور میں میٹرو پولیٹن کارپوریشنز ہونگی۔ضلع کونسل ختم ہوجائیں گی۔ان کی جگہ تحصیل میونسپل کونسلز ہوں گی۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں ختم ہوجائیں گی۔صفائی نظام اربن علاقوں میں میٹروپولیشن /کارپوریشنز جبکہ دیہی علاقوں میں تحصیل کونسل کی ذمہ داری ہوگا۔اسی طرح گزشتہ سترہ برسوں کے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ صحت کے درمیان رولنگ سٹون بننےوالی میونسپل ڈسپنسریاں بھی شہری و دیہی بلدیاتی اداروں کے سپرد ہو جائیں گی۔اربن اور دیہی علاقوں میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کیلئے منتخب نمائندوں اورپروفیشنلز پر مشتمل گورننگ کیبنٹ ہوں گی۔
تازہ ترین