• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنیوٹ: 50 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر اُلٹ گیا

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 50 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر اُلٹ گیا، جس کے بعد ریسکیو اداروں کے عملے اور پولیس کی امدادی کارروائی جاری ہے۔

حادثہ چنیوٹ جھنگ روڈ پر اڈہ پٹھان کوٹ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا،

ٹینکر کے الٹنے سے 50 ہزار لیٹر پیٹرول سڑک اور کچی زمین پر بہنا شروع ہو گیا۔

پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر دونوں اطراف سے روڈ بلاک کر کے امدادی کارروائی شروع کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینکر میں موجود آدھا پیٹرول بہہ چکاہے جبکہ باقی پیٹرول دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین