ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم دی پوائزن روز (The Poison Rose) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
یہ فلم فرینسیسکو سنکوئیمانی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک سابق فٹ بالر کے گرد گھوم رہی ہے ،جسے ٹیکساس میں واقع اس کے قصبے میں ایک خاتون کی گمشدگی کی چھان بین کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں جوہن ٹریوولٹا، برینڈن فریسر، فیمکے جینسن، پیٹر اسٹورمیئر، رابرٹ پیٹرک اور کیٹ گراہم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
جیف ایلیوٹ اور رچرڈ سیلویٹور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 24مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔