• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گوتم گمبھیر پر 2ووٹر شناختی کارڈ رکھنے کا الزام

بھارت کی عام آدمی پارٹی نے سابق کرکٹر اور ایسٹ دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار گوتم گمبھیر پر دو ووٹر شناختی کارڈ رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔


عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کے دہلی کے دو مختلف حلقوں کرول باغ اور راجندر نگر کے الگ الگ شناختی کارڈز ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کہ اُن کا کرول باغ میں بھی ووٹ رجسٹرڈ ہے، جو عوامی نمائندگی کے ایکٹ کی شق 125اے کی خلاف ورزی ہے جس پر 6ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

آتشی نے ٹوئٹر پر کرول باغ اور راجندر نگر کے الیکٹورل رول کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ، جن میں گوتم گمبھیر کا نام درج ہے۔


سابق بھارتی کرکٹر نے 22مارچ کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے وژن سے متاثر ہیں، کرکٹ کے بعد ملک کے لئے مزید کچھ کرنے کی امید کے ساتھ سیاست میں آئے ہیں۔

دہلی میں لوک سبھا کی سات نشستوں پر 12مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23مئی کو ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین