لاہور(خصوصی رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز فاروق آباد میں فاؤنٹین ہاوس کا دورہ کیا اور نئے بلاک کا افتتاح بھی کیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی لوگوں سے مل کر روحانی تسکین ملی، اسمبلی کا اجلاس چھوڑ کر ان خصوصی افراد سے ملاقات کرنے آیا ہوں،خصوصی افراد کےلئے قانون سازی کے ذریعے قوم کو اچھا تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنے والوں کی وجہ سے ہی یہ ملک آباد ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ فاؤنٹین ہاو س کےلئے اعزازی طور پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں خصوصی ویلج بنا رہے ہیں جس میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔