ایکشن،ایڈونچر اور سائنس فکشن فلم ’مین ان بلیک‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ہدایتکار ایف گیری گرے کی اس نئی فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار کرِس ہیمسورتھ اور لیام نیسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹیسا تھامسپن ،ربیکا فرگیوسن ،ایما تھامپسن ،سرتاج گریوال،مائیکل برہان،اسٹیفن سیمپسن اور کمیل ننجیانی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گرہوںگے۔
سنسنی خیز سائنس فکشن فلم کی کہانی ایک بار پھر خطرناک خلائی مخلوقکے گرد گھوم رہی ہے جن سے دنیا کو بچانے کے لئے خلائی مخلوق کے خلاف کاروائی کرنیوالی ایجنسی میدان میں آتی ہے۔
فلم 14 جون کو نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔