• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی مراسلات… تھرواسیوں کا کیا قصور ہے؟

تھر پارکر کے عوام غذائی قلت اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے قحط سالی کا شکار ہیں۔ آئے روز درجنوں افراد لقمۂ اجل بن رہے ہیں لیکن ہماری حکومت بے حسی کی تصویر بنی بیٹھی ہے۔ سندھ حکومت کے پاس سندھ فیسٹیول پر خرچ کرنے کے لئے کروڑوں کے فنڈز تو موجود ہیں مگر تھر پارکر کے عوام کی بھوک پیاس مٹانے کے لئے ان کے خزانے خالی ہیں۔ آخر اُن لوگوں کا کیا قصور ہے، کیا وہ اس ملک کا حصہ نہیں ہیں، کیا وہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے؟ ہر حاکم اپنے رعایا کے بارے میں جوابدہ ہوتا ہے، اُس سے اس حوالے سے ضرور سوال کیا جائے گا کہ اس نے اپنے دور حکمرانی میں مخلوق کی تکلیف دور کیوں نہ کی۔ میری حکومت سے بھی گزارش ہے اور میڈیا سے بھی پُرزور اپیل ہے کہ حکومت کی توجہ تھر پارکر کے عوام کی طرف برابر مبذول کرواتے رہیں۔
(ثوبیہ رحمان صدیقی)
sobiarehman97@gmail.com
تازہ ترین