• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زبان نہیں سوچ پھسل گئی، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم کی باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ زبان نہیں وزیراعظم کی سوچ پھسل گئی ہے ۔ صدارتی نظام مسلط کیا گیا تو ملک کا شیرازہ بکھر جائیگا،یہ وہی وزیراعظم ہیں جو مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ کے نعرے لگاتے تھے اور آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خود کشی کو ترجیح دیتے تھے مگر آج وہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط کوبلا چون و چرامان کر قرضہ لے رہے ہیں بلکہ قرضہ لینے سے پہلے ہی آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کر کے دکھادیا گیاہے ۔ ملک پر صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک کا شیرازہ بکھر جائے گا اورچاروں صوبوں اور مختلف قومیتوں کو اکٹھا رکھنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، لیاقت بلوچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہا وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیتاہوں کہ ایک دوسرے کو گالیاں دینے اور خواتین کی توہین کرنے کی بجائے غربت ، مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کوئی پلان دیں۔
تازہ ترین