اسٹٹ گارٹ (نیوز ایجنسیز) نمبر تین سیڈ پیٹرا کویٹووا نے اسٹٹ گارٹ گراں پری ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے فائنل میں انیٹ کونتاویٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ خیال رہے کہ کونتاویت کو سیمی فائنل میں واک اوور ملا تھا، ان کی مدمقابل جاپان کی عالمی نمبر ایک نائومی اوساکا فٹنس مسائل کے باعث سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئی تھیں۔